Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: معروف اداکار آغا سجاد کشور کے گھر ڈکیتی

شائع 27 مئ 2020 08:26am

راولپنڈی میں اڈیالا روڈ پر معروف اداکار آغا سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی وار دات ہوئی، مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سب کچھ لیکر فرار ہوگئے۔

معروف اداکارآغا سجاد کشورکے گھر ڈکیتی ہوئی ہے اور   ڈاکو سونا،نقدی،قیمتی سامان اورموبائل فونزلےکرفرار ہوگئے۔

سجاد کشور کے مطابق  ڈاکوؤں نے پہلے  سب کو یرغمال بنایا۔

سجادکشورکا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کے گھررہتے ہیں ،ڈاکو سب کچھ لے گئے، بیٹے کی شادی کیلئےسونا رکھا ہوا تھا وہ بھی لے گئے۔

واقعے کامقدمہ تھانہ صدر میں درج  کرلیا گیا۔